Follw Us on:

سوڈان: لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں زمین کے اندر دب گیا، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sudan
اقوامِ متحدہ کے مطابق دو سال سے جاری خانہ جنگی نے ملک کی آدھی آبادی کو انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے۔ (فوٹو: بی بی سی)

مغربی سوڈان کے مَرہ پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی بڑی لینڈ سلائیڈنگ نے ایک پورا گاؤں زمین کے برابر کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی کے رہنما عبدالواحد محمد نور کے مطابق 31 اگست کو کئی روزہ بارش کے بعد اچانک پہاڑ کا ایک بڑا حصہ کھسک گیا اور نیچے موجود گاؤں کو ملبے تلے دبا دیا۔

تحریک نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ لاشوں کی نکاسی اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ اب وہ گاؤں بالکل زمین کی سطح کے برابر ہو چکا ہے۔

یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دارفور میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں پہاڑوں کی طرف گئے تھے۔

متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق دو سال سے جاری خانہ جنگی نے ملک کی آدھی آبادی کو انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس وقت بھی الفاشر (شمالی دارفور کا دارالحکومت) میں شدید لڑائی جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس