Follw Us on:

غزہ تین بچوں سمیت مزید 13 افراد بھوک سے شہید ہوگئے، تعداد 361 ہوگئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Food in gaza
غزہ تین بچوں سمیت 13 افراد بھوک سے شہید ہوگئے،شہدا کی تعداد 361 ہوگئی (فوٹو پاکستان میٹرز )

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 73 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں سے 42 ہلاکتیں غزہ شہر میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

غزہ شہر میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی کے باعث ہزاروں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ تاہم اقوامِ متحدہ کے مطابق اب خطے میں کوئی محفوظ جگہ موجود نہیں، جہاں اس سے پہلے تقریباً دس لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

دوسری جانب، بیلجیئم کے وزیرِ خارجہ میکسم پریوٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک رواں ماہ کے آخر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے گا۔ بیلجیئم نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیرقانونی بستیوں کی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی بھی لگادی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک بھوک اور غذائی قلت کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 361 ہوگئی ہے ، جن میں 130 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ تیز، مزید 50 افراد شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 63,633 فلسطینی جاں بحق اور 160,914 زخمی ہوچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے فلسطینی مزحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا ۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنگی جنون میں آتے ہوئے ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل عام شروع کر دیا ۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس