Follw Us on:

سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے؟ مزید 18 افراد جاں بحق، ہزاروں مکانات اور مویشی متاثر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (2)
زخمیوں میں پنجاب سے 23، خیبر پختونخوا سے چار اور آزاد جموں و کشمیر سے دو شامل ہیں۔ (تصویر: وی نیوز)

ملک بھر میں مون سون کی موسمی بارشوں کے نتیجے میں جاری سیلاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس دوران 29 افراد زخمی جبکہ 40 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سات، خیبر پختونخوا میں چار اور آزاد جموں و کشمیر میں سات افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں پنجاب سے 23، خیبر پختونخوا سے چار اور آزاد جموں و کشمیر سے دو شامل ہیں۔ متاثرہ مکانات میں سے چار پنجاب، دو خیبر پختونخوا اور 34 آزاد جموں و کشمیر میں ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس مون سون سیزن کے آغاز سے 26 جون 2025 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 881 افراد ہلاک اور 1176 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس دوران کم از کم 6180 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 9206 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 2149 مکمل طور پر تباہ اور 7073 جزوی طور پر متاثر ہیں۔

خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جہاں 881 ہلاکتوں میں سے 488 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 223، سندھ میں 58، گلگت بلتستان میں 41، آزاد جموں و کشمیر میں 37، بلوچستان میں 26 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں خیبر پختونخوا سے 359، پنجاب سے 648، سندھ سے 78، گلگت بلتستان سے 52، آزاد جموں و کشمیر سے 31، بلوچستان سے پانچ اور اسلام آباد سے تین زخمی رپورٹ ہوئے۔

Website web image logo (3)
حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ (تصویر: جیو نیوز)

سیلاب کے سبب ملک بھر میں 671.25 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 432 کلومیٹر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 20 سے زائد کلومیٹر، بلوچستان میں 13.6 اور سندھ میں 4 کلومیٹر سڑکیں نقصان پہنچیں۔

اس کے علاوہ 239 پل بھی سیلاب کے باعث بہہ گئے ہیں جن میں آزاد کشمیر میں 94، گلگت بلتستان میں 87، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان اور اسلام آباد میں 3-3 پل شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 9206 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں خیبر پختونخوا میں 4666، کشمیر میں 2112، گلگت بلتستان میں 1253، بلوچستان میں 781، پنجاب میں 236، سندھ میں 91 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 65 مکانات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 6180 لائیو اسٹاک میں سے خیبر پختونخوا نے 5460، آزاد جموں و کشمیر 239، سندھ 231، پنجاب 121، گلگت بلتستان 67 اور بلوچستان 62 رپورٹ کیے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے 179 ریسکیو آپریشنز انجام دیے اور 93,067 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک مون سون سیزن کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 1.028 ملین افراد کو 2844 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔

حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی ریسکیو اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ متاثرہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس رپورٹ کے مطابق موسمی حالیہ صورتحال کی وجہ سے ملک میں متاثرہ افراد، مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضع رہے کہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور اس حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس