Follw Us on:

بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد سیلاب متاثرین کو غیر معیاری کھانا تقسیم کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (6)
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ (تصویر: لفظ نیوز)

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔

ان کے مطابق صرف اتنا کہا گیا ہے کہ کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے چیک کروایا جائے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت ملی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مریضوں اور عوام کے صحت کا تحفظ ضروری ہے، اس لیے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Website web image logo (7)
بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت ملی ہے۔ (تصویر: انڈیپنڈٹ اردو)

عظمیٰ بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ ان ہدایات کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ مریم نواز ہر جگہ اس لیے جا رہی ہیں تاکہ انتظامیہ کو بھی معلوم رہے کہ انہیں بھی دیکھنے پوچھنے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام پنجاب کی عوام کو بھی پتہ چلتا ہے کہ حاکم وقت ان کے مسائل سننے کے لیے موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ ان کی وزیراعلی ہر حالت میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس