Follw Us on:

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (13)
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ (تصویر: آج نیوز)

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 60 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور یہ فی اونس 3540 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان کے مقامی بازاروں پر بھی پڑے ہیں جہاں فی تولہ سونا 6000 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ 70 ہزار 700 روپے تھی۔ اسی دوران چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کے اضافے سے 4315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے سبب سامنے آئی ہیں۔

Website web image logo (14)
عالمی مارکیٹ میں جاری صورتحال کے پیش نظر آئندہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ (تصویر: لاہور نیوز)

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مالیاتی اداروں کی طرف سے سونے کی طلب میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت یا متعلقہ مالیاتی اداروں کی جانب سے فی الحال کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جاری صورتحال کے پیش نظر آئندہ ہفتوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضع رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین پر اثر پڑ رہا ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس