Follw Us on:

ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کون کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 09 03 at 8.20.15 pm
ٹاپ ٹین میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام نہیں ہے (فوٹو گوگل)

انٹرنشینل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا نمبر ون آل روآنڈر بن گئے ہیں ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ٹی 20 ریکنگ میں انڈیا کے ابھیشیک شرما اور تلک ورما بدستور پہلے اور دوسرے نمبر برجمان ہیں،جب کہ ٹاپ ٹین میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام نہیں ہے۔

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں ، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی تین درجے اور محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 21 ویں اور 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں انڈیا کے ہاردک پانڈیا پہلے اور افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Whatsapp image 2025 09 03 at 8.20.23 pm
زمبابوے کے سکندر رضا نمبر ون آل روآنڈر بن گئے ہیں ۔(سکرین شاٹ )

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انڈیا کے شبمن گل پہلے اور روحت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں اور فخر زمان ایک درجہ ترقی پا کر 27 ویں نمبر اور سری لنکا کے پاتھم نسنکا سات درجہ کی چھلانگ لگا کر 13 ویں نمبر پر ا گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا دو درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر اور افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی ٹی20 رینکنگ میں شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں شامل کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

Whatsapp image 2025 09 03 at 8.20.23 pm (1)
ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں بدستور انڈیا کا راج ہے (سکرین شاٹ )

ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا نے لمبی چھلانگ لگائی ہے، وہ 18درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ باؤلنگ میں صفیان مقیم 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 22ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے حسن نواز دو درجے بہتری کے بعد 32ویں اور صائم ایوب دو درجے تنزلی کے بعد 40ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ افغانستان کے اوپننگ بلے باز ابراہیم زدران 12 درجے ترقی پاکر بیسوویں نمبر پر آگئے ہیں، یو اے ای کے کپتان محمد وسیم پانچ درجے ترقی کے بعد 26ویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید پڑھیں : سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ : افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 باؤلنگ میں شاہین آفریدی اٹھ درجے بہتری کے بعد 26 ویں، حارث رؤف چار درجے تنزلی کے بعد 28ویں اور محمد نواز 15 درجے کی بہتری کے بعد 43ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

افغانستان کے محمد نبی 26 درجے کی بہتری کے بعد 54ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ نور احمد 49 درجے کی چھلانگ کے بعد 73ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس