Follw Us on:

جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظورکرلی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shehrez khan
شاہ ریز نو مئی کے واقعات کے دوران چترال میں موجود تھے، رانا مدثر (فوٹو: فائل)

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت شاہ ریز کے وکیل رانا مدثر عمر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر کارکنان کو اکسانے کا الزام لگایا گیا، تاہم جیو فینسنگ اور دیگر تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ چالان میں شاہ ریز کا نام موجود نہیں اور نہ ہی کسی تفتیشی نے ان کے خلاف کوئی بیان دیا۔

مزید پڑھیں: معافی مانگنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ مانگے، جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا، علی امین گنڈا پور

رانا مدثر نے کہا کہ شاہ ریز نو مئی کے واقعات کے دوران چترال میں موجود تھے، جس کے تمام ثبوت اور بیاناتِ حلفی عدالت میں پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 28 ماہ بعد گرفتاری کا مقصد علیمہ خان کی آواز کو دبانا تھا، جو اپنے بھائی عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیٹے شاہ ریز کو مسلح افراد نے اغوا کیا، بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ انہیں 9 مئی 2023 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ شاہ ریز کے بھائی شیر شاہ خان کو بھی اس وقت گرفتار کرلیا گیا، جب وہ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اپنے بھائی کی پیشی کے لیے موجود تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس