Follw Us on:

چینی صدر کو اپنی تقریر میں امریکا کا ذکر کرنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump
چینی صدر کو اپنی تقریر میں امریکا کا ذکر کرنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ (فوٹو: فائل)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی کو اپنی تقریر میں امریکا کا ذکر کرنا چاہیے تھا کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے چین کی بھرپور مدد کی تھی۔

پولینڈ کے صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پولش صدر کے ساتھ ملاقات نہایت مثبت رہی اور اگر پولینڈ چاہے تو وہاں مزید امریکی فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا خطے میں منفی کردار ادا کر رہا ہے اور لاکھوں مجرموں اور منشیات امریکا بھیج رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی غلط پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، جب کہ ڈیموکریٹس جرائم کی حمایت اور ریپبلکنز اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین میں ہونے والی فوجی پریڈ شاندار تھی اور ان کے صدر شی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تاہم تقریر میں امریکا کا ذکر نہ کرنا قابلِ افسوس ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں نے سات جنگوں کا خاتمہ کیا۔ روس کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صدر پیوٹن کے لیے کوئی خاص پیغام نہیں، وہ جانتے ہیں کہ میں کہاں کھڑا ہوں، ایک یا دو ہفتوں میں واضح ہو جائے گا کہ روس کے ساتھ تعلقات کس سطح پر ہیں۔

شکاگو کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی حالت خراب ہے اور صرف ایک ہفتے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس