Follw Us on:

پنجاب: جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (6)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (تصویر: آج نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈائریکٹر جنرل جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد وضع کیے جائیں گے۔

اس فیصلے کے تحت پنجاب میں تمام اقسام کے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامیوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں لکڑی کی نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Image
اس سے نہ صرف جنگلات کے ذخائر کی حفاظت ہو گی بلکہ یہ اقدام ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ثابت ہو گا۔ (24 نیوز)

ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے سے جنگلات کے قدرتی ماحول کی حفاظت ممکن ہو گی اور ان کے استحصال کو روکا جا سکے گا۔

حکومتی ترجمان نے اس فیصلے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف جنگلات کے ذخائر کی حفاظت ہو گی بلکہ یہ اقدام ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ثابت ہو گا۔

واضع رہے کہ مستقبل میں اس پابندی کی کامیاب عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جنگلات کا غیر قانونی کٹاؤ نہ ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس