Follw Us on:

سیلاب سے غذائی بحران: سبزیوں کی قیمتوں میں 40% تک اضافہ ہوگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (8)
پنجاب اور خیبر پختونخوا 'کے پی' میں جاری شدید سیلاب نے پاکستان کی غذائی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ (تصویر: 24 نیوز)

پنجاب اور خیبر پختونخوا ‘کے پی’ میں جاری شدید سیلاب نے پاکستان کی غذائی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شاہجہان شیخ نے کہا کہ مقامی مارکیٹوں میں سبزیوں کی ہول سیل قیمتیں 30 سے 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور سیلاب کی وجہ سے کراچی کو سبزیوں کی فراہمی 30 سے 50 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔

کراچی سبزی منڈی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر افضال خان کا کہنا ہے شہر میں سبزیوں کی 70 سے 80 فیصد سپلائی پنجاب سے آتی ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے بتایا کہ سیلاب نے نہ صرف کھڑی فصلوں کو تباہ کیا بلکہ مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اگر سیلابی پانی سندھ میں داخل ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

احمد جواد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے افغانستان سے سبزیوں کی درآمد پر 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی معاف کی جائے۔

ان کے مطابق افغانستان سے سبز سبزیاں، ٹماٹر، پیاز، سیب اور تربوز جیسے اہم اجناس فراہم ہوتے ہیں۔ گندم اور چاول کی فوری درآمد کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار میں کمی کو پورا کیا جا سکے۔

Featured image (2) (9)
سندھ کے اہم سبزی پیدا کرنے والے علاقے تھرپارکر، بدین، ٹنڈو آدم، نوابشاہ اور گھوٹکی ہیں۔ (تصویر: سنو نیوز)

انہوں نے وزارت تجارت سے درخواست کی کہ اس سلسلے میں فوری طور پر ایس آر او جاری کیا جائے تاکہ درآمدات تیز ہو سکیں۔

سندھ میں سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اور جیسے جیسے سندھ میں مقامی فصلوں کا موسم قریب آ رہا ہے کراچی کی سبزیوں کی ضروریات کے لیے اس صوبے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

سندھ کے اہم سبزی پیدا کرنے والے علاقے تھرپارکر، بدین، ٹنڈو آدم، نوابشاہ اور گھوٹکی ہیں۔ کراچی سبزی منڈی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر افضال خان نے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں سندھ میں سیلاب آیا تو کراچی کی سبزیوں کی فراہمی شدید متاثر ہو گی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح اگست 2025 میں 3 فیصد رہی، جو جولائی 2025 کے 4.1 فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔

ماہانہ بنیاد پر اگست میں مہنگائی میں 0.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ پچھلے ماہ 2.9 فیصد اور اگست 2024 میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

واضع رہے کہ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کے پیش نظر خوراک کی فراہمی پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مہنگائی کے اضافے سے بچنے کے لیے حکومت کی فوری اور مؤثر مداخلت ضروری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس