Follw Us on:

شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات: ’سی پیک نے پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ (فوٹو:ایکس)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی قیادت اور عوام کا پاکستان کی علاقائی سالمیت خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اصلاحات کے مثبت نتائج صرف چین کی حمایت سے ممکن ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے جلد ہی چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کے پاکستان کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔

صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان دو ستمبر کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ ایکشن پلان 2024 تا 2029 پر دستخط کو تعلقات کے استحکام میں اہم قدم قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سی پیک نے پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے قراقرم ہائی وے کی توسیع ریلوے کی لائن ون کی از سر نو تعمیر اور گوادر پورٹ کے جلد فعال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے سرمایہ کاری اور بزنس ٹو بزنس تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کی 300 اور چین کی 500 کمپنیاں شریک ہیں۔ زراعت کان کنی معدنیات ٹیکسٹائل صنعت اور آئی ٹی کو ترجیحی شعبے قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کم جونگ ان کی پیوٹن سے ملاقات، شمالی کورین رہنما کا روسی صدر کی ’مکمل حمایت‘ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے بعد چینی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ منائیں گے۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر سی پیک کے دوسرے مرحلے اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس