Follw Us on:

سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mariyam nawaz
روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے، مریم نواز (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت آج خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔ پیرا کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات: ’سی پیک نے پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا‘

مریم نواز نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے۔ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس