Follw Us on:

سول وار کی کوشش ہو رہی ہے، 9 مئی کو جو کوشش ہوئی وہ 24 اور 26 تاریخ کو بھی ہوئی، رانا ثناء اللہ

مادھو لعل
مادھو لعل
Rana sanaullah
موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، اس بار پانی کا اسکیل بہت زیادہ تھا۔ (فوٹو: گوگل)

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سول وار کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نو مئی کو بھی یہی کوشش ہوئی، 24 اور 26 تاریخ کو بھی ایسی ہی سازش کی گئی، لیکن سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، اس بار پانی کا اسکیل بہت زیادہ تھا۔ ستلج اور راوی، جو خشک ہوچکے تھے وہاں بھی پانی آیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا، تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اگر حکومتی الرٹ نہ ہوتا تو نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔

رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ ملک میں سول وار کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نو مئی کو بھی یہی کوشش ہوئی، 24 اور 26 تاریخ کو بھی ایسی ہی سازش کی گئی، لیکن سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Rana sanaullah ii
سول وار کی کوشش ہو رہی ہے، رانا ثناءاللہ (فوٹو: فائل)

آرمی چیف کی مدت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی دور میں آرمی چیف کی مدت چار سال، پھر تین سال رہی، اب پانچ سال ہو گئی ہے۔ موجودہ آرمی چیف 2027 میں اپنی مدت پوری کریں گے، اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ رحیم یار خان: سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، 10 افراد اغوا، تین زخمی

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 78 سالوں میں قوم کو “معرکۂ حق” کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس