Follw Us on:

ایک مہینے میں ٹرین کا چوتھا حادثہ، پاکستان ریلوے پر سوالیہ نشان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین کو پانچ سال بعد دوبارہ بحال کرنے کا اعلان( فائل فوٹو)

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور اسٹیشن ماسٹر ظفر اقبال نے کہا کہ حاثہ شاہدرہ کے قریب پیش آیا جس میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رواں سال اب تک جنوری میں ٹرین کے 4 حادثات ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: ذرائع)

ہماری ٹیمیں وہاں پر پہنچ گئی ہیں ٹریک کو کلیئر کیا جارہا ہے. چند گھنٹوں میں ٹریک مکمل کلیئر ہو جائے گا، حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔

پاکستان میں آئے روز ٹرین کے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے اردو پوائنٹ کے مطابق 2024 میں 118 ٹرین کے حادثات ہوئے۔ جن میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

رواں سال اب تک جنوری میں ٹرین کے 4 حادثات ہو چکے ہیں۔

 ٹرین کا محکمہ پہلے ہی اپنی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے نقصان میں جا رہا ہے۔ اس طرح آئے روز نئے حادثات پاکستان ریلوے اور حکومتِ پاکستان کے لیے تشویش کا سببب ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس