Follw Us on:

پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز کا اعلان، میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 09 06 at 5.39.17 pm
سیریز 12 اکتوبر سے لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہوگی۔ (فوٹو آئی سی سی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اکتوبر میں جنوبی افریقہ کی تین فارمیٹس پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور اسی کے ساتھ پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 مہم کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

سیریز 12 اکتوبر سے لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہوگی، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ 2021 کے بعد پاکستان میں جنوبی افریقہ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی ۔

اس قبل بابراعظم کی قیادت میں میزبان ٹیم نے مہمان سائیڈ کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں چھ وائٹ بال میچز کھیلیں گی، جن میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ ون ڈے سیریز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔


اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی میزبانی کرے گا۔ اس میدان پر آخری مرتبہ اپریل 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں، جب کہ بقیہ دو میچز 31 اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سہ فریقی سریز کا چھٹا میچ: افغانستان نے یو اے ای کو چار رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا اس سریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 مہم کی ابتدائی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے کرکٹ کی واپسی ایک خاص لمحہ ہے۔ اقبال اسٹیڈیم ہماری کرکٹ کی تاریخ میں ایک قابلِ فخر مقام رکھتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس