Follw Us on:

خانپور ڈیم کےاسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، این ڈی ایم اے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dams
ہارو دریا کے اطراف آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، این ڈی ایم اے (فائل فوٹو)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث آج شام پانچ بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم میں پانی کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیم کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1982 فٹ ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اسپل وے کھلنے سے ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس سلسلے میں دریا کے قریب واقع آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس