Follw Us on:

پاکستان میں آج شام رواں سال کا دوسرا ’بلڈ مون‘ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Blood moon
یہ منظر رات 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور 8 ستمبر کی رات ایک بجکر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ (فوٹو: رائٹرز)

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج رات رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

یہ فلکیاتی منظر امریکا، بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان اور سعودی عرب سمیت مختلف خطوں میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یہ گرہن واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، تاہم کراچی اور جنوبی حصوں میں بادلوں کے باعث عوام کو اس کا مشاہدہ کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ چاند کی روشنی رات 8 بجکر 28 منٹ پر مدھم ہونا شروع ہوگی، 9 بجکر 27 منٹ پر جزوی گرہن اور 10 بجکر 31 منٹ پر مکمل گرہن ہوگا۔

یہ منظر رات 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور 8 ستمبر کی رات ایک بجکر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق مکمل گرہن کے دوران چاند سرخی مائل نظر آئے گا جسے “بلڈ مون” کہا جاتا ہے، یہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

اس کے بعد 21 اور 22 ستمبر کو سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس