Follw Us on:

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا۔ (فوٹو: رائٹرز)

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ پارٹی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

Screenshot 2025 09 07 112636

پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹنگ کے الزامات پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون، مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

دوسری جانب سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی گلگت بلتستان کے اراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس