Follw Us on:

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق

مادھو لعل
مادھو لعل
Crime scene noshehra
واقعہ ذاتی دشمنی اور زمین کے پرانے تنازعے کا شاخسانہ لگتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصر اللہ عرف ناصر پہلوان ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ الہ آباد کی حدود مائی رابو کے قریب پیش آیا، جہاں ناصر پہلوان اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ حویلی لکھا سے کیری ڈبہ پر واپس گھر جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ناصر پہلوان کے سر پر گولی لگی۔

اہل خانہ کے مطابق شدید زخمی حالت میں انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ ناصر پہلوان نے پاکستان کی نمائندگی کئی انٹرنیشنل کبڈی میچز میں کی، جن میں پاک-انڈیا مقابلے بھی شامل ہیں۔ وہ کھڈیاں کے رہائشی اور تین بچوں کے والد تھے۔ ان کی اچانک موت سے کھیلوں کے حلقے بھی سوگوار ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس