Follw Us on:

کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rain
بارش و دھند کے دوران سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح، گلستان جوہر، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں بادل برسے۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔

ادھر سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون کا طوفانی اسپیل جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول، ٹھٹہ، سکھر، اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور نوشہرو فیروز میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور اور شہید بے نظیر آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس