Follw Us on:

چیمینز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چیمپئنزٹرافی سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوگئے۔ کمر کی انجری کے باعث مچل مارش چیمپئنزٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی باقی لیگز میں بھی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق مچل مارش ک مسلسل کمر دردکی وجہ سے آئی سی سی مینز چیمپئنزٹرافی سے باہر کر دیا گیا ہے۔

نیشنل سلیکشن پینل (این ایس پی) اور آسٹریلوی مینز میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل بحالی تک مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مچل مارش کے لیے حالیہ سیزن کافی مشکل رہا ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران وہ صرف 73 رنز بنا پائے جبکہ گیند بازی میں بھی بہتر کردار ادا نہ کر سکے۔

بگ بیش لیگ میں بھی مارش اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ وہ بی بی ایل کا صرف ایک میچ کھیل سکے۔

مچل آسٹریلوی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بھ رہ چکے ہں۔ ان کی کمی ٹیم کے لیے ایک اہم مشکل کھڑی کر سکتی ہے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس