Follw Us on:

لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے لیے ’نجات دہندہ‘ کے طور پر دیکھتے ہیں، عظمیٰ بخاری

حسیب احمد
حسیب احمد
Featured image (2) (36)
لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے لیے نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ (تصویر: سٹی 42)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیکیج کے تمام خدوخال خود بنارہی ہیں لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے لیے نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کو اربوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود وہاں سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے۔ گجرات کے سیوریج سسٹم کے لیے 16 ارب روپے کا تخمینہ آیا ہے۔ عوام انتظامیہ سے تعاون کریں اور گھروں کو چھوڑ کر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔

ان کے مطابق اب اصلاحات کی ضرورت ہے اور بار بار اربوں روپے نہیں لگائے جا سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے اور جہاں پانی جمع ہو گیا ہے وہاں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں سپرے کرایا جا رہا ہے۔

Image
عظمیٰ بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ (تصویر: 24 نیوز)

صاف پانی اتھارٹی نے 2 لاکھ 48 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کیا ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کو 4 روز میں 5 لاکھ لیٹر پانی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار صاف پانی کی بوتلیں بھی متاثرین کو دی گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں پانی کم ہونا شروع ہو جائے وہاں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔ 10 ہزار سرکاری ملازمین سروے کریں گے اور ان کی مدد سے کام کو تیز کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اس معاملے پر مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سیوریج سسٹم کی بحالی اور ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس