Follw Us on:

رواں سال تمام عدالتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان، چیف جسٹس پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (39)
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے رواں عدالتی سال میں تمام عدالتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ (تصویر: انڈیپنڈٹ اردو)

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے رواں عدالتی سال میں تمام عدالتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی ہونا چاہیے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اس کے لیے ابھی ہم مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کو جلد نمٹانا ہماری ترجیح ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں زیر التواء مقدمات میں کمی آئی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور سادگی سے سائلین کو انصاف ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت محسوس کی تھی اور اس مقصد کے لیے پانچ اہم اقدامات پر کام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے عوامی رائے کے لیے ایک خصوصی پورٹل فعال کیا گیا ہے اور وکلاء کے لیے سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں وکلاء سے متعلق تمام معلومات دفتری کام متاثر کیے بغیر فراہم کی جائیں گی اور یہ مرکز یکم اکتوبر سے مکمل فعال ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے یہ بھی بتایا کہ عدالتوں میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ اور ای سروسز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Featured image (2) (40)
عدلیہ کے اندرونی آڈٹ بھی کروائے گئے ہیں اور رولز ایک دن میں نہیں بنائے جا سکتے۔ (تصویر: بی بی سی)

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کا استعمال ضروری ہے تاہم ابھی اس کی تیاری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ عدلیہ کے اندرونی آڈٹ بھی کروائے گئے ہیں اور رولز ایک دن میں نہیں بنائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروپوزلز کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے اور کمیٹی جو تجویز کرے گی اس کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تقاضوں کی پاسداری آئین کی خوبصورتی ہے اور آئین و قانون کی مکمل پاسداری ہی شفافیت کی ضمانت ہے۔ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیح رہی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے خطاب میں رواں عدالتی سال میں تمام عدالتوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ عدلیہ کی توانائی کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔

واضع رہے کہ اس حوالے سے حکومتی ردعمل یا آئندہ کے اقدامات کا تذکرہ نہیں کیا گیا تاہم یہ اقدامات عدلیہ میں اصلاحات کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس