Follw Us on:

امریکی گلوکار انتھونی برک کے نام پر رجسٹرڈ ٹیسلا گاڑی سے لاش برآمد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (12)
گاڑی امریکی گلوکار ڈیوڈ انتھونی برک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔(فوٹو گوگل)

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہالی وڈ کے ایک ٹو یارڈ میں ضبط شدہ ٹیسلا گاڑی سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی امریکی گلوکار ڈیوڈ انتھونی برک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس کے مطابق افسران کو پیر کے روز دوپہر 12:30 بجے این مینسفیلڈ ایونیو کے بلاک نمبر 1000 پر اس وقت طلب کیا گیا جب ایک ضبط شدہ گاڑی سے شدید بدبو آنے کی اطلاع ملی۔

حکام کے مطابق کہ یہ ٹیسلا گاڑی کئی دنوں سے امپاؤنڈ لاٹ میں موجود تھی۔ تفتیش کے دوران گاڑی کے فرنٹ ٹرنک سے ایک بیگ میں بند انسانی باقیات برآمد ہوئیں۔ تاہم فوری طور پر ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، ضبط شدہ 2023 ماڈل ٹیسلا ہیمپسٹیڈ، ٹیکساس میں رجسٹرڈ ہے اور اس کا مالک مشہور گلوکار D4vd ہیں جن کا اصل نام ڈیوڈ انتھونی برک ہے۔

Featured image (13)
تفتیش کے دوران گاڑی کے فرنٹ ٹرنک سے ایک بیگ میں بند انسانی باقیات برآمد ہوئیں۔(سکرین شاٹ)

پولیس نے موقع پر پیلے رنگ کی ٹیپ لگا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، جب کہ امپاؤنڈ لاٹ میں دیگر گاڑیوں کے قریب ٹیسلا کھڑی دکھائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک سفید چھتری کے نیچے تفتیشی عمل جاری رہا۔

انتھونی برک کے نمائندوں سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 20 سالہ موسیقار انتھونی برک اپنے گانوں ہیر ویدھ می اور رومینٹک ہومسائڈ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا پہلا البم ریلیز کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار اس وقت اپنے ورلڈ ٹور پر ہیں جس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ وہ منگل کو منیاپولس میں پرفارم کرنے والے ہیں، جب کہ 20 ستمبر کو ٹور کا اختتامی شو لاس اینجلس میں ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس