Follw Us on:

وِنکلوواس برادران کا جیمِنی آئی پی او، نقصانات کے باوجود ٹرمپ کے سہارے آگے بڑھنے کی کوشش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump
جیمِنی اسپیس اسٹیشن انکارپوریشن کی مالیت تقریباً 3.1 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

مشہور جڑواں ارب پتی وِنکلوواس برادران اپنی کرپٹو کمپنی “جیمِنی” کو اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرانے جا رہے ہیں، مگر اس آئی پی او نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے یاہو فنانس کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری پراسپیکٹس میں کہا گیا ہے کہ جیمِنی اسپیس اسٹیشن انکارپوریشن کی مالیت تقریباً 3.1 ارب ڈالر لگائی گئی ہے، جو 2021 میں ہونے والی فنڈنگ راؤنڈ کی آدھی سے بھی کم ہے۔ اس دوران کمپنی کے بڑے حریف کوائن بیس نے ریکارڈ بلندیوں کو چھوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جیمِنی کی ٹریڈنگ ویلیو امریکا میں نہایت محدود ہے، جہاں کوائن بیس حالیہ دنوں میں تقریباً 25 گنا زیادہ ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ کمپنی کے مالی حالات اتنے کمزور ہیں کہ اسے بسا اوقات مالکان خود ٹائلر اور کیمرون وِنکلوواس اپنی جیب سے قرض دے کر سہارا دیتے رہے ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال رواں کی پہلی ششماہی میں کمپنی کے نقصانات 282.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہیں۔

03995379136b4cf03313b45b28d062f2
کمپنی کا سب سے بڑا مسئلہ کمزور ٹریڈنگ حجم اور محدود پروڈکٹس ہیں۔ (فوٹو: فائل)

گزشتہ ایک سال میں وِنکلوواس برادران نے اپنی سیاسی سمت تبدیل کرلی ہے۔ کبھی ڈیموکریٹس کے حمایتی سمجھے جانے والے جڑواں بھائی اب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی بن گئے ہیں۔ اگست میں دونوں بھائیوں نے 21 ملین ڈالر کے بٹ کوائن ری پبلکنز کے ایک نئے سیاسی فنڈ میں عطیہ کیے، جسے وہ ٹرمپ کے “کریپٹو ایجنڈا” کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

ان کے اس سیاسی جھکاؤ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے کرپٹو انڈسٹری کے لیے نسبتاً سازگار ماحول پیدا کیا ہے، جس کے باعث وِنکلوواس برادران کی ذاتی دولت میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا اور اب وہ تقریباً 14 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا: ہیکرز جعلی نوکریوں کا جھانسہ دے کر کرپٹو کرنسی چوری کرنے لگے

ماہرین کے مطابق کمپنی کا سب سے بڑا مسئلہ کمزور ٹریڈنگ حجم اور محدود پروڈکٹس ہیں۔ جیمِنی اس وقت صرف 84 کرپٹو ٹوکن پر کام کرتا ہے، جب کہ کوائن بیس پر 317 اور کرکن پر تقریباً 495 ٹوکنز دستیاب ہیں۔ کمپنی کا اسٹیبل کوائن GUSD بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں نصف رہ گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ آئی پی او کمپنی کے مستقبل کی ترقی سے زیادہ مالکان کے سرمایہ واپس لینے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے، لیکن یہ آفرنگ پہلے ہی “اوور سبسکرائب” ہوچکی ہے اور کمپنی نے شیئرز کی قیمت کا اندازہ بھی بڑھا دیا ہے۔ جیمِنی جمعرات کو “ناسڈیک” پر GEMI کے نام سے درج ہوگی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس