Follw Us on:

اگر حماس رہنما اس حملے میں بچ گئے تو اگلے میں نہیں بچ پائیں گے، اسرائیلی سفیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (17)
اگر حماس رہنما اس حملے میں بچ گئے، تو اگلے میں نہیں بچ پائیں گے، اسرائیلی سفیر (فائل فوٹو)

اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ اگر حماس رہنما اس حملے میں محفوظ رہے ہیں تو اگلے حملے میں نہیں بچ پائیں گے۔

امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر یچیل لیٹر نے فاکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر اسرائیل کے حالیہ قطر پر فضائی حملے میں حماس کے رہنما بچ گئے ہیں تو اگلی بار اسرائیل اپنے ہدف میں کامیاب ہو جائے گا، فلحال ہمیں تھوڑی تنقید کا سامنا ہے مگر ہم جلد اس پر قابو پا لیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ فضائی حملہ اس وقت ہوا جب حماس کے مسلح ونگ نے پیر کے روز یروشلم کے نواح میں ایک بس اسٹاپ پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب حماس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پانچ ارکان اس حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ جن میں ان کے جلاوطن غزہ کے سربراہ اور اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیا کا ایک بیٹا بھی شامل ہے، جب کہ ان کی سیایسی ونگ کے اہم رہنما اس حملے میں محفوظ رہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کا مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں ان کا ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوا ہے اور قطر دفاع کا حق رکھتا ہے، جب کہ اسرائیل غدار اور ریاستی دہشت گردی میں مصروف ہے۔

اسرائیلی حملے نے عرب ریاستوں کے درمیان سفارت کاری میں بھی ہلچل پیدا کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج قطر پہنچے ہیں۔

اس معاملے سے باخبر ایک اہلکار نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اردن کے ولی عہد حسین کا بھی آج قطر کا دورہ متوقع ہے، جب کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جمعرات کو دوحہ آمد متوقع ہے۔ یہ دورے اسرائیلی حملوں کے بعد قطر کے ساتھ علاقائی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے معاہدے میں انتہا پسند اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے اور تجارت سے متعلق اقدامات کو معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کے ذریعے حماس کے سیاسی رہنماؤں کو شہید کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے کئی اہم رہنماؤں کو شہید کیا ہے۔ حماس کی قیادت پر حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج نے تقریباً 64,000 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس