Follw Us on:

ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی، کون کون سے نئے فیچرز شامل ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 09 10 at 7.19.46 pm
ایپل کمپنی نے اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، آئی فون 17 ایئر متعارف کرایا۔ (فوٹو گوگل)

ایپل کمپنی نے گزشتہ روز اپنے سالانہ ایونٹ میں آئی فون 17 سیریز کی نقاب کشائی کی، جس میں کمپنی نے اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، آئی فون 17 ایئر متعارف کرایا۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا، جب کمپنی کو مصنوعی ذہانت کی دوڑ اور امریکی تجارتی پالیسیوں میں دباؤ کا سامنا ہے۔

ایپل نے اس بار آئی فون پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ایئر شامل کیا ہے، جس کی موٹائی صرف پانچ اعشاریہ چھ ملی میٹر اور وزن محض 165 گرام ہے۔ ٹائٹینیم المونیم فریم اور سرامکس شیلڈ ٹو سے لیس یہ فون کمپنی کی تاریخ کا پتلا ترین اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اس میں ایپل کی جدید اے 19 پرو چپ اور 12 جی بی ریم دی گئی ہے، جو زیادہ اسپیڈ اور بیٹری لائف فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون سنگل چارج پر 24 گھنٹے تک کام کر سکتا ہے۔

اپیل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے آئی فون 17 ایئر کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیوائس ایپل برانڈ کو ایک نئی جہت دے گی۔

ایونٹ میں کمپنی نے آئی فون 17 سریز کے چار نئے ماڈل متعارف کرائے جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شمل ہیں۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں چھ اعشاریہ تین انچ کا پرو موشن ڈسپلے دیا گیا ہے، جو اب آل ویز آن فیچر کے ساتھ دستیاب ہوگا۔بیک پر 48 اور 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ بھی موجود ہے۔

Whatsapp image 2025 09 10 at 7.19.46 pm (1)
یہ فونز 19 ستمبر سے فروخت کے لیے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔ (فوٹو گوگل)

دوسری جانب آئی فون 17 پرو اور پرو میکس ماڈلز میں 48 میگا پکسل کے تین کیمرے دیے گئے ہیں، جو ایٹ کے کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تمام فونز میں وائی فائی سیوان چپ، وائرلیس میگ سیف چارجنگ اور کم از کم 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

قیمت کے لحاظ سے، آئی فون 17 کی شروعات 799 ڈالرز، آئی فون 17 ایئر 999 ڈالرز، آئی فون 17 پرو 1099 ڈالرز اور پرو میکس 1199 ڈالرز سے کی گئی ہے۔ یہ فونز 19 ستمبر سے فروخت کے لیے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

ایونٹ میں ایپل نے ایئر پوڈز پرو تھری اور ایپل واچ سیریز 11 بھی متعارف کرائی۔ نئی واچ میں جی فائیو کنیکٹیویٹی، بیٹری ایکسٹینشن اور دل کی صحت کی نگرانی جیسے فیچرز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے باعث مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں محصولات کی وجہ سے اسے 800 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، جب کہ آنے والے مہینوں میں اس کا تخمینہ ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالرز لگایا جا رہا ہے۔آئی فون 17 سریز کی قیمتوں کے اعلان کے بعد ایپل کمپنی کے حصص میں ایک اعشاریہ چالیس فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس