Follw Us on:

دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم نو افراد شہید اور 118 زخمی ہوئے، یمن وزارتِ صحت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sana
دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے الجوف میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے ہیں،یمن وزارت صحت (فوٹو روئٹرز)

یمن کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے الجوف میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی فوجی کیمپوں، ہیڈکوارٹرز اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حوثی فوج کے ترجمان نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں فوجی تنصیبات نہیں بلکہ عام  شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق دو اخبارات کو بھی حملوں میں نشانہ بنایا گیاہے، جس میں صحافی اور عام شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

Featured image (26)
حملوں میں فوجی تنصیبات نہیں بلکہ عام  شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،ترجمان حوثی فوج (فوٹو گوگل)

صنعا کے رہائشیوں اور عینی شاہدین کے مطابق حملہ دو پہاڑوں کے درمیان واقع ایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا جو کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ حوثی وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر نقصان کی  تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دو دن کے پرتشدد واقعات کے بعد نیپال میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

یاد رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب چند روز قبل 30 اگست کو صنعا میں ایک فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیر اعظم اور کئی وزراء ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ سینئر قیادت کو نشانہ بنانے کی پہلی بڑی کارروائی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس