Follw Us on:

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 انڈین حمایت یافتہ خوارج ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (82)
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران نو اور 10 ستمبر کو 19 انڈین حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران نو اور 10 ستمبر کو 19 انڈین حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 9 اور 10 ستمبر کو تین مختلف کارروائیوں میں 19 خوارج کو ہلاک کیا۔ ان کارروائیوں میں پہلی کارروائی مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

اس آپریشن کے دوران خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج مارے گئے۔

مزید براں ان خوارج کا تعلق انڈین سرپرست گروہ ‘فتنہ الخوارج’ سے تھا اور وہ علاقے میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی ایک انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ہو گئے۔ ایک اور کارروائی بنوں ضلع میں کی گئی جس میں ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔

Featured image (2) (83)
اس آپریشن کے دوران خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ (تصویر: جیو نیوز)

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سمیت مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

پاک فوج نے عزم ظاہر کیا کہ ملک سے انڈین سرپرست دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو آخری حد تک لے جایا جائے گا۔

سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں پاکستان کے قومی سلامتی کے لیے اہم قدم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

واضع رہے کہ اس حوالے سے حکومتی اداروں کی طرف سے کارروائیوں کے مکمل انجام تک جاری رہنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس