Follw Us on:

انڈیا کے ساتھ اس بار میچ چیلنجنگ ہوگا جس کے لیے تیار ہیں، ہیڈکوچ پاکستان کرکٹ ٹیم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs india
انڈیا کے ساتھ اس بار میچ چیلنجنگ ہوگا جس کے لیے تیار ہیں، مائیک ہیسن (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ اس بار میچ ایک اہم چیلنج ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

دبئی میں پری میچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کا میچ اس بار نیا تجربہ ہوگا،وہ اس سے پہلے بھی پاکستان اور انڈیا کے کئی مقابلے دیکھ چکے ہیں مگر یہ ان کے لیے نیا تجربہ ہے۔اگرچہ انڈین ٹیم اس بار پر اعتماد نظر ارہی ہے اور ہمیں چیلنج کا اندازہ ہے اِس لیے ہم اُس کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انڈیا کے خلاف فلحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن ہم اس کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔دبئی کی وکٹ شارجہ سے مختلف ہوگی، پچ کل کے میچ جیسی ہی ہوگی، مجھے نہیں لگتا کہ یہ پچ شارجہ کی طرح اسپنرز کو کوئی خاص مدد دے گی۔

Pakistani cricket team
فلحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، ہم اس کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، مائیک ہیسن (فائل فوٹو)

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں پانچ اسپنرز موجود ہیں، ابرار دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہیں، محمد نواز اس وقت دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور انڈیا کا میچ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹڈیم میں شیڈول ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس