صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دس روزہ سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب میں پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین میں پاکستان کے لیے نامزد سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے، توانائی، انفراسٹرکچر اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سونے نے ایک بار پھر اڑان بھر لی، قیمت کیا ہو گئی؟
حکام کے مطابق اس دورے کا مقصد پاک-چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو نئی جہت دینا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔