Follw Us on:

بلاول کا 300 اور مریم کا 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کہاں گیا؟ منعم ظفر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
(فائل فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں آئی پی پیز کے کھیل میں برابر کی شریک ہیں، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقتدار میں آنے سے قبل 200 اور بلاول بھٹو زرداری نے 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا کہا تھا، مگر اقتدار میں آکر سب بھول گئے۔

کراچی میں شاہین کمپلیکس پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور ان کے نتیجے میں بجلی فوری سستی کی جائے۔

جماعتِ اسلامی  نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں فوری ریلیف دیا جائے۔

کراچی میں بجلی بلوں کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی)

جمعہ کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باوجود بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت شاہین کمپلیکس آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کیا گیا تھا۔

امیر جماعتِ اسلامی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج بجلی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف کیا جا رہا ہے، آئی پی پیز کے اس کھیل میں پیپلز پارٹی، ایم۔کیوایم، مسلم لیگ ن سمیت تمام بڑی جماعتیں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ  آپ نےجو دعوے اور وعدے کیےتھے اسے پورا کریں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا تھا کہ 300 یونٹ بجلی فری کردیں گے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقتدار سے قبل اعلان کیا تھا کہ 200 یوننٹ بجلی فری دی جائے گی، اس کا کیا بنا؟  اقتدارمیں آکر سب اپنے وعدے بھول گئے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نےکہا کہ کراچی شہرمیں بجلی نہیں مل رہی، لیکن بل پورا وصول کیا جارہا ہے۔

انھوں نے ماضی میں جماعتِ اسلامی سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے26 جولائی کو احتجاج کیا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز پربات نہیں ہوگی، لیکن پھر معلومات ملیں کہ زیادہ ترآئی پی پیز یہاں موجودہ لوگوں کی ملکیت ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ2 ہزار ارب روپے اس قوم نے کیپیسٹی چارجزکی مد میں ادا کیے ہیں، 10 ارب روپےماہانہ ان آئی پی پیز کو دیے گئے، جس نے ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، ہمیں بتایا جائے کہ 11 ارب روپے جو آئی پی پیز سے بچےہیں اسکا فائدہ عوام کو کب اور کون دےگا؟

انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ہرحکومت کےساتھ مفادات کے لیے جڑ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی  جدوجہد ہےکہ کے الیکڑک کو لگام دی جائے، جس علاقےمیں ایک فیصد بل ادا نہیں کرتے وہاں اضافی بل بھیجے جاتے ہیں، جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر چوک، چوراہے پر بات کررہی ہے۔

مظاہرین بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

دوسری طرف بجلی کے صارفین 18لاکھ سے38 لاکھ ہوگئے،لیکن جنریشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا واضح مطالبہ ہےکہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور اگر نیشنل گرڈ سےبجلی حاصل کرلی جاتی ہےتو کے الیکڑک کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ لوگ کراچی سے اپنے کارخانے بند کرکے پنجاب منتقل کر رہےہیں، احتجاج کے نتیجے میں ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ فارم 47 والے لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہ آج سندھ اسمبلی میں جامعات کا بل اس وقت منظور کرلیا، اساتذہ باہر احتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے نہیں سنی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کا ایک ہی وژن ہے اور وہ یہ کہ جہالت سب کے لیے ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس