Follw Us on:

عمران خان کی رہائی کے لیے بیٹوں نے اقوامِ متحدہ سے رجوع کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan
الد ایسی اذیت میں ہیں، جو انسانی وقار کے منافی ہے۔ (فوٹو: فائل)

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں نے والد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا ہے، سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے اسپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لیے اپیل دائر کر دی۔

اپیل میں بانی پی ٹی آئی سے ناروا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ قاسم اور سلمان کی جانب سے کی گئی اپیل کی گئی کہ ان کے والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، بنیادی طبی سہولیات سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ والد ایسی اذیت میں ہیں، جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی، اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد جمہوریت کے لیے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں، والد کو تنہائی میں قید رکھا گیا ہے، والد کو ڈاکٹرز سے ملاقات اور قانونی مشاورت سے محروم رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ اور ہزاروں حامی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے، پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، دنیا انسانی حقوق اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہو۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے فوراً بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 5 اگست 2023 کو زمان پارک لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس