Follw Us on:

انجینئر محمد علی مرزا سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیے گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (40)
انجینئر محمد علی سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے. (فائل فوٹو)

متنازع مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو توہینِ مذہب کے مقدمے میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر سیکشن تھری مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لے کر ضلعی جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ان پر ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی شکایت پر تھانہ سٹی جہلم میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-سی اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ پیش رفت میں ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر سینیئر سول جج وقار حسین گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ان کا 18 ستمبر تک کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ تفتیش مکمل کر کے انہیں 19 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔

Featured image (42)
محمد علی مرزا کو 25 اگست 2025 کی رات جہلم پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ (فائل فوٹو)

این سی سی آئی اے کے ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا سے تحقیقات جاری ہیں اور تفتیشی ٹیم مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی کے لیے بیٹوں نے اقوامِ متحدہ سے رجوع کرلیا

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور متنازع  مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو 25 اگست 2025 کی رات جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا تھا.

گرفتاری عوامی نظم و نسق آرڈیننس تھری ایم پی او  کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں عمل میں لائی گئی تھی، جس کے تحت انتظامیہ امنِ عامہ خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو احتیاطی حراست میں لے سکتی ہے. یہ گرفتاری مذہبی جماعتوں کی درخواستوں اور ان کے مطالبے کے بعد کی گئی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس