Follw Us on:

کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، انڈین میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہر نہیں آیا، شاہد آفریدی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahid afridi
قومی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں، شاہد آفریدی (فوٹو: گوگل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انڈین میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہر نہیں آیا، لیجنڈ لیگ میں انڈیا کا رویہ درست پیغام نہیں تھا، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں، کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج میچ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ہر کسی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ امید ہے آج شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، کھلاڑی کسی چیز کو منفی انداز میں نہ لیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا حیرت انگیز میچ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 146 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی

شاہد آفریدی نے انڈین میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا ابھی تک بالی ووڈ سے باہر نہیں آیا، لیجنڈ لیگ میں انڈیا کا رویہ درست پیغام نہیں تھا، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب سابق بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان-انڈیا میچ ہمیشہ اسپیشل ہوتا ہے، ایسے میچز میں کھلاڑیوں کو جذبے کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے کھلاڑی پاکستان-انڈیا مقابلوں میں ہیرو بنے، موجودہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس