Follw Us on:

عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا قطر میں ہنگامی اجلاس: ’عالمی برادری کی خاموشی نے اسرائیل کو حوصلہ دیا ہے‘

مادھو لعل
مادھو لعل
Oic
فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ (فوٹو: گوگل)

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔

دوحہ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سعودی عرب، ترکی، یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

قطری وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ایک خطرناک مثال ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ اسرائیل کے لیے کوئی سرخ لکیر موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ اسرائیل جان بوجھ کر جنگ کو خطے کے دیگر ممالک تک پھیلا رہا ہے، تاہم اسرائیلی اقدامات غزہ جنگ بندی کے لیے ہماری ثالثی کوششوں کو نہیں روک سکتے۔

Oic ii
عالمی برادری کی خاموشی نے اسرائیل کو حوصلہ دیا ہے، قطری وزیرِاعظم (فوٹو: گوگل)

قطری وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی نے اسرائیل کو حوصلہ دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کی حمایت کی۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کا چین کے دفاعی ادارے اے وی آئی سی کا دورہ: ’جے 10 اور جے ایف 17 نے پاکستان فضائیہ کو مزید طاقتور بنایا ہے‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 5 فلسطینیوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، جن میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے سربراہی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس