Follw Us on:

سیلاب کی تباہی: ملک میں ڈالر کی کمی، روپے کی مضبوطی کو ’خطرہ‘ لاحق ہوگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) 2025 09 15t133335.171
زرمبادلہ ڈیلرز کے مطابق 2025 کے جاری سیلاب نے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قلت کو مزید شدت دے دی ہے۔ (تصویر: عرب نیوز)

زرمبادلہ ڈیلرز کے مطابق 2025 کے جاری سیلاب نے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قلت کو مزید شدت دے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قلت کے باعث گرین بیک کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

لنک انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم امجد کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث کئی ایکسچینج ان کی شاخیں اور بینک پانی میں ڈوبنے کے بعد اپنے آپریشن معطل کرچکے ہیں جس کی وجہ سے زرِمبادلہ مراکز پر امریکی ڈالر دستیاب نہیں۔

فلیش فلڈز کے نتیجے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سینکڑوں افراد جاں بحق اور 40 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق امریکی ڈالر کی طویل مدتی کمی پاکستانی روپے کی مضبوطی کو محدود کرسکتی ہے۔ ڈالر کی قلت مقامی کرنسی پر دباؤ ڈالتی ہے کیونکہ درآمد کنندگان اور سرمایہ کار گرین بیک حاصل کرنے کے لیے شدید کوشش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قلت درآمدات میں رکاوٹ اور حکومت کی معیشت کو فعال کرنے کی کوششوں میں خلل ڈال سکتی ہے خاص طور پر آئی ایم ایف کے قرضے کے جائزے سے پہلے۔

Featured image (2) 2025 09 15t133709.571
ماہر اقتصادیات انکور شکلا کے مطابق سیلاب بیرونی توازن، زرمبادلہ ذخائر اور یوں روپے پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ (تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل)

ماہر اقتصادیات انکور شکلا کے مطابق سیلاب بیرونی توازن، زرمبادلہ ذخائر اور یوں روپے پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ ممکنہ درآمدات میں رکاوٹ ایسے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ ڈال سکتی ہے جو پہلے ہی تین ماہ کی درآمدات سے بھی کم کو پورا کرتے ہیں۔

مزید براں ستمبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھان بین، ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی اپ گریڈ اور امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بعد جولائی کے کم ترین سطح سے روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.2 فیصد بڑھ گئی ہے۔

لنک انٹرنیشنل ایکسچینج کے سی ای او سلیم امجد نے بتایا کہ مقامی کرنسی کی مضبوطی کی وجہ سے کچھ لوگ گرین بیک کو اس امید میں روک کر رکھے ہوئے ہیں کہ جب روپے کی قدر کم ہوگی تو وہ اسے بیچ سکیں گے۔

واضع رہے کہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی کمی عارضی ہے اور توقع ہے کہ 10 سے 15 دن کے اندر یہ صورتحال معمول پر آجائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس