Follw Us on:

مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کرلیں، ایرانی صدر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iranian vice president
تمام اسلامی ممالک کو اس جعلی ریاست سے روابط ختم کرنے چاہئیں۔ (فوٹو: فائل)

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل سے فوری طور پر تعلقات منقطع کر لیں۔

دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل ایرانی صدر نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو اس جعلی ریاست سے روابط ختم کرنے چاہئیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو ہر حال میں قائم رکھنا ہوگا۔

مسعود پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بلائے گئے اس سربراہی اجلاس میں تمام ممالک کسی ٹھوس اور مشترکہ لائحہ عمل پر ضرور متفق ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس‘: شہباز شریف شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

واضح رہے کہ دوحہ میں ہونے والا یہ اجلاس اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے جو ’ابراہم ایکارڈ‘ کے دستخط کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں ہونے والے ابراہم ایکارڈ کے تحت اسرائیل اور کچھ عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس