Follw Us on:

انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف

مادھو لعل
مادھو لعل
Shahbaz sharif
پاکستان قطر کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف (فوٹو: فائل)

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، اگر اجتماعی دانش کے تحت اقدامات نہ کیے گئے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، جس نے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔ اسرائیل کے اس رویے کے بعد یہ سوال اہم ہے کہ مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا۔

مزید پڑھیں: ’ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس‘، شہباز شریف شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ کھڑا ہے اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف اقدامات پر اسرائیل کو جوابدہ بنانا ہوگا۔

وزیرِاعظم پاکستان نے کہا ہے کہ آج ہم اس موقع پر اکھٹے ہوئے ہیں کہ جب اسرائیل نے قطر کے شہر دوحہ پر ظالمانہ اور غیر منصفانہ حملہ کیا ہے۔ پاکستان اپنے قطری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہمیشہ اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس