Follw Us on:

عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (75)
قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ (فوٹو شفک )

دوحہ میں منعقدہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیلی اقدام کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر اسرائیل کا بزدلانہ اور غیر قانونی حملہ ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں شریک تمام مملکت کے سربراہان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے.

اجلاس میں کہا گیا کہ ایک غیرجانبدار ثالثی مقام پر حملہ بین الاقوامی امن قائم کرنے کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

اجلاس میں قطر کے مہذب اور دانشمندانہ رویے کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں غزہ میں جارحیت روکنے اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

عرب اسلامی اجلاس میں قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے قابل قدر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہباز شریف

اجلاس کے شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار دینے کی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے قطر کو دوبارہ نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں واضح کر دیا گیا کہ یہ سربراہی اجلاس عرب اور اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت ہے اور فلسطینی مسئلہ اس وقت تک مرکزی حیثیت رکھے گا جب تک فلسطینی عوام اپنے تمام حقوق حاصل نہیں کر لیتے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس