Follw Us on:

ایشیا کپ: پاکستان کی دھمکی پر آئی سی سی نے کیا جواب دیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (31)
ایشیا کپ میں پاک-انڈیا میچ میں سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر پاکستان نے آئی سی سی سے رجو ع کیا تھا۔ (تصویر: جیو نیوز)

ایشیا کپ کے دوران پاک-انڈیا میچ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل کی روح کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رجوع کیا تھا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ جواب موصول ہو چکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ایونٹ کے بقیہ میچوں میں بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسلام آباد میں بورڈ کے اعلی سطحی حکام کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

Website web image logo (32)
اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے بقیہ میچ نہیں کھیلے گی۔ (تصویر: وزنامہ دنیا)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مزید براں اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا جن میں قومی ٹیم کی ایونٹ سے دستبرداری کا امکان بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے بقیہ میچ نہیں کھیلے گی۔

واضع رہے کہ اس حوالے سے اب تک کسی حکومتی ادارے یا وزارت کھیل کا ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم پی سی بی کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ممکنہ طور پر آئندہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس