Follw Us on:

2025 کے سیلاب کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ahsan iqbal
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 کے سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل کیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کا مؤقف ہے کہ سیلابی نقصانات کا حتمی اندازہ پانی اترنے کے بعد ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ درست اعداد و شمار جلد جاری کیے جائیں گے اور 2022 کی طرح اس بار بھی عالمی اداروں کے تعاون سے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ’بطور جج‘ کام کرنے سے کیوں روک دیا گیا؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور حکومت اس حوالے سے جامع قومی پلان پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے قدرتی آفات میں سیاست کی، اس رویے سے نمٹنا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس