بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بتایا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو وہ شخص اغوا ہوجائے گا۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے پر تفتیش کی گئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں ان سے پوچھ گچھ کی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل ہرگز امن نہیں چاہتا، دنیا کو اس کا ’راستہ روکنا‘ ہوگا، اسحاق ڈار
تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی برہم ہوگئے۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے سوال کیا کہ جیل سے آپ کے پیغامات کون باہر لے کر جاتا ہے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جیل سے باہر پیغام لے جانے والا کوئی مخصوص فرد نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ملاقات کے لیے آتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم تک پہنچا دیتا ہے۔ اگر بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو وہ شخص اغوا ہوجائے گا۔