Follw Us on:

ایٹناڈینا کے ایک گھر میں 238 کلوگرام کا ریچھ چھپ کر بچ نکلا

حسیب احمد
حسیب احمد
238 کلوگرام کا ریچھ ایٹن کی جنگل کی آگ سے بچ کر کیسے بچا فائل فوٹو / گوگل

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے دوران ایک 238 کلوگرام کا کالا ریچھ جو مقامی طور پر ‘بیری’ یا ‘وکٹر’ کے نام سے جانا جاتا تھا، اپنی جان بچانے کے لیے ایک گھر کے نیچے چھپ گیا۔

آگ کی شدت کے باعث ریچھ نے یہ پناہ گاہ تلاش کی اور یہی اس کی بقا کی آخری امید بنی۔

ایک دن جب گھر کے مالک ‘سامی اربید’ جو کہ ایٹناڈینا کے علاقے میں رہتے ہیں، وہ اپنے گھر واپس آئے تو ایک حیرت انگیز منظر کا سامنا کیا۔

گھر واپسی پر یوٹیلیٹی ورکرز نے انہیں اطلاع دی کہ گھر کی کرال اسپیس تک رسائی ممکن نہیں ہے اور کچھ بلاک کر رہا ہے۔ جب اس کا سبب جاننے کی کوشش کی گئی تو ایک رنگ کیمرے سے یہ منظر سامنے آیا۔

پھنسے ریچھ کی کامیاب بچاؤ
فائل فوٹو/ گوگل

یہ بھی پڑھیں: مصر میں 5 ہزار سال بعد اسپوٹڈ ہائینا کی واپسی، ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا

اس منظر میں دیکھا گیا کہ ایک بڑا ریچھ جو خوف کے مارے چھپ کر بیٹھا تھا۔

گھر کے مالک اربید نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ جنگلات کی آگ کے دوران وہ ڈر کے مارے اس جگہ پر چھپ گیا تھا”۔

ایٹناڈینا کے مقامی لوگ یقین رکھتے تھے کہ بیری غالباً ایٹن کینیون کے قریب رہتا تھا جہاں آگ نے سب سے زیادہ تباہی مچائی تھی۔

ریچھ کو بچانے کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے ماہرین نے ایک ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت کیوٹن ہاؤلز نے کی۔ بیری کو بے ہوش کرنا ممکن نہیں تھا، کیونکہ اس کا وزن 238 کلوگرام تھا۔

ماہرین نے اس کے لیے مزیدار کھانا جیسے سیب، پی نیٹ بٹر، اور روسٹ چکن سے بھرے جال کا استعمال کیا۔ جیسے ہی بیری نے یہ خوشبو سونگھی، وہ جال میں پھنس گیا۔

اس کے بعد مہارت کے ساتھ اس ریچھ کو ایٹناڈینا کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اسے صحت کی جانچ پڑتال کی گئی اور پھر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

کیلیفورنیا کی تباہ کن آگ میں ریچھ کی بقا
فائل فوٹو/ گوگل

مزید پڑھیں: چوہوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی انسانوں کے لیے وبال جان بن گئی

بیری کی رہائی کے بعد گھر کو ‘بیئر پروف’ بنایا گیا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے غیر متوقع واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ داستان صرف ایک ریچھ کی بقا کی نہیں بلکہ ایٹن فائر کی تباہی کی بھی ہے، جس میں 10,000 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئیں اور 17 قیمتی جانیں گئیں۔ لیکن بیری کی کہانی یہ بتاتی ہے کہ قدرت بھی اپنی جگہ پر زندگی کی حفاظت کرتی ہے اور کبھی کبھار زندگی کی جدو جہد بے حد غیر متوقع مقام پر ہو سکتی ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس