یوکرین کے حکام کےمطابق روس نے ڈرونز اور میزائلز کے زریعے یوکرین پر ہفتے کے روز حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد مارے گئےاور درجنوں رہائشی ،عمارتیں جن میں توانائی کا مرکز شامل ہے، تباہ ہوگیا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ”ایک روسی میزائل نے پولتاوا شہر کے مرکز میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں 4 افراد مارے گئے اور 13 زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔
پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام پر وزارت نے تصاویر پوسٹ کیں جس میں کئی منزلوں والی عمارت پر حملہ ہوا اور اس میں سے دھویں کے گاڑھے بادل نکلتے دکھائی گئے۔ فائر فائٹرز اور درجنوں ریسکیو اہلکار ملبے میں سے تلاش کرتے نظر آئے۔
شہر کے مئیر کے کہا ہے کہ “ڈرون اٹیک سے کھارکیف شہر کے شمال مشرقی حصے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے”۔
علاقائی حکام کے مطابق سومی شہر کے شمال مشرقی علاقے میں حملوں کے دوران تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

یوکرین کے وزیر اعظم نے کہا ” پچھلی رات روس نے میزائل، ڈرونز اور ائیریل گولہ باری کے زریعے مختلف شہروں پر حملے کیے”۔انہوں نے کہا کہ کُل چھ شہروں پر حملے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ”ایسا ہر حملہ یہ بتاتا ہے کہ ہمیں روس کے حملوں کا جواب دینے کے لیے مزید مدد کی ضرورت ہے”۔
پولٹاوا ایک چھوٹا شہر ہے جو روس کے بارڈر سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہر کے حکام کے مطابق 18 رہائشی عمارتیں ، ایک سکول اور توانائی کے مراکز کو تباہ کیا گیا۔
یوکرین کے حکام کے مطابق ایسے حملے باقی مختلف شہروں میں بھی ہوئے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین کے گیس کے ذخائر اور دوسرے توانائی کے مراکز پر حملہ ہے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے 108 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔