Follw Us on:

سوڈان کی مرکزی سبزی منڈی پر حملہ: 56 افراد ہلاک ہو گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

سوڈان کے شہر اومدرمان کی سبزی منڈی پر توپ خانے کی گولہ باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے میں کم از کم 158 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جس کا الزام فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز پر لگایا گیا تھا۔

وزیر ثقافت اور حکومتی ترجمان خالد العیسیر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “ہلاک ہونے والوں میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے”۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ مجرمانہ فعل اس فوجی گروہ کے خونی ریکارڈ میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ عالمی انسانی قانون کی سیدھی خلاف ورزی ہے”۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ توپ خانے کی گولہ باری مغربی اومدرمان سے ہوئی، جہاں آر ایس ایف کا کنٹرول ہے اور انہیں ڈرونز کی مدد حاصل ہے۔

ایک رہائشی والدنے خبر رساں ادارےاے ایف پی کو اومدرمان میں بتایا کہ “ایک ہی وقت میں مختلف سڑکوں پر فائرنگ کر رہے تھے۔”انہوں نے مزید کہا کہ راکٹ اور توپ خانے سے گولہ باری ہو رہی تھی۔”

ایک زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ گولے سبزی منڈی کے درمیان میں گرے، اسی وجہ سے بہت زیادہ لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے میں کم از کم 158 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ (فوٹو: دی آئرش ٹائمز)

قریب واقع الناؤ ہسپتال کے عملے نے کہا کہ” وہ ہلاکتوں کی تعداد سے حیران  ہیں اور زخمیوں کو ابھی تک ہسپتال لایا جا رہا ہے”۔ہسپتال کے ایک رضاکار نے کہا کہ “انہیں زخمیوں کو لے جانے کے لیے کفن، خون کے عطیہ کرنے والوں اور اسٹریچرزکی اشد ضرورت ہے”۔

خرطوم میں ایک اور واقعے میں کےاے آر ایف کے زیر کنٹرول علاقے پر فضائی حملے میں دو شہری مارے گئے۔  مقامی ایمرجنسی رسپانس روم نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا کہ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ای آر آرسوڈان بھر میں ہنگامی دیکھ بھال کرنے والی سینکڑوں رضاکار کمیٹیوں میں سے ایک ہے۔

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 میں جنگ چھڑ گئی تھی۔ اس نے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کیا، لاکھوں لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا اور نصف آبادی کو فاقوں میں ڈالا۔

ہفتے کے روز ہونے والا حملہ آر ایس ایف کے کمانڈر محمد حمدان ڈگلو کے فوج سے دارالحکومت واپس لینے کا وعدہ کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

سوڈان کی فوج نے گزشتہ ماہ خرطوم میں کئی اڈوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا، جن میں اس کا جنگ سے پہلے کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے، جس نےآر ایس ایف کو تیزی سے شہر کے مضافات میں دھکیل دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس