پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے لاہور میں آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔
آٹھ اور دس فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ لاہور میں دو میچز کے بعد 12 اور 14 فروری کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا جس کے جواب میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز آٹھ سے چودہ فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کے پہلے 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے یہ پاکستان کی آخری سیریز ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا پاکستان میں دو، دو میچز کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے دونوں ٹیمیں پاکستانی سرزمین پر کھیل کر پاکستانی گراؤنڈز کا تجربہ حاصل کریں گی۔