Follw Us on:

8 فروری لاہور جلسہ کی اجازت، پی ٹی آئی کی درخواست منگل کو سماعت کیلیے مقرر

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
حالیہ حمزہ نے جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ( فائل فوٹو:گوگل)

پاکستان تحریک انصاف کی طرف  سےمتعدد بار جلسے کے لیے درخواستیں دینے کے باوجود اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے لاہور آئی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ملک نے 8 فروری 2025 کے جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور اگر حکومت اجازت دینے سے گریز کرتی ہے تو وہ عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

8فروری مینارِ پاکستان جلسہ کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے درخواست سماعت کےلیے منظور کر لی گئی ہے جس کی سماعت جسٹس  فاروق حیدرکل صبح 9بجے کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی متعدد بار انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر عدالتوں سے رجوع کر چکی ہے، جس میں 16 ستمبر 2024 اور 9 اگست 2024 کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں، مگر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل اجازت نہ دینا سیاسی انتقام کے مترادف ہے، اور اگر لاہور ہائی کورٹ نے اس بار اجازت دے دی تو یہ ایک تاریخی فیصلہ ہو گا، جو جمہوری حقوق کی ایک مضبوط نشانی ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ حمزہ ملک نے 29 جنوری 2025 کو لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ حمزہ نے گزشتہ دنوں منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے، ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو منسوخ کرنے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ اگرانہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ویسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس