Follw Us on:

“پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ آزاد صحافت کی حمایت کی ہے” اسپیکر کی پریس کانفرنس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
(فوٹو: گوگل)

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ آزاد صحافت کی، اسمبلی جلد ہی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی علاقائی کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جس کی کامیابی میں میڈیا کا انتہائی اہم کردار ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کے حقوق، میڈیا کے کردار اور حکومتی ترقیاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ آزاد صحافت کی حمایت کی ہے، اسی سلسلے میں پہلا میڈیا ہال قائم کر کے صحافیوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ وہ بہتر صحافتی ماحول میں کام کر سکیں۔

ایک نجی نیوز چینل کے صحافی اور ملازمین 12 اگست 2022 کو اسلام آباد میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آئین تمام طبقات کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ایک آزاد اور متحرک میڈیا ناگزیر ہے۔

ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کے تجربات سے پاکستانی صحافیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، کیونکہ عالمی صحافیوں نے ہمیشہ سخت ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے ترقیاتی ماڈل کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کی اہمیت اجاگر کی۔

اسپیکر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی جلد ہی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گی اور اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔

آزاد صحافت کے لیے نجی صحافی احتجاج کر رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

حکومت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسپیکر نے کہا ہے کہ شہروں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی بھی حمایت کی۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو ملک کی ترقی سے جوڑتے ہوئے، انہوں نے اس مسئلے پر بھی سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پریس کانفرنس کے اختتام میں اسپیکر نے یہ یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کا پیشہ ورانہ ادائیگی اور سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس