April 19, 2025 10:23 am

English / Urdu

Follw Us on:

مچل مارش کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونیکا امکان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں پیٹ کمنزکی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔ (فوٹو: پنٹریسٹ)

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے باؤلنگ شروع نہیں کی ہے۔

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں پیٹ کمنزکی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی کوچ کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔ فی الحال میگا ایونٹ میں کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی صورتحال معلوم ہو سکے گی کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے۔

آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: کرک انفو)

اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

پیٹ کمنز بارڈر گواسکر ٹرافی میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ باقی میچز سے باہر ہو گئے تھے۔ تا حال وہ انجری پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔

یاد رہے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش پہلے ہی فٹنس کے مسائل کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس